سعودی

پاک سعودی فضائی رابطوں میں اہم پیش رفت، ریاض ایئر کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Read Time:42 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاک سعودی فضائی روابط میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ریاض ایئر کی پہلی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور متعلقہ ایوی ایشن حکام نے ریاض ایئر کی پہلی پرواز کا استقبال کیا۔

سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر سیف ناصر المشعلی کے مطابق ریاض ایئر کی پروازوں کا آغاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی، سفارتی اور عوامی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی فضائی سروس دونوں برادر ممالک کے درمیان عوامی روابط، کاروباری سرگرمیوں اور باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ریاض ایئر کی پاکستان آمد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے برادرانہ تعلقات اور فضائی رابطوں کے مزید فروغ کی عکاس ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پنجاب Previous post پنجاب کے تمام اضلاع میں انٹیگریٹڈ سیف سٹی نیٹ ورک قائم، جرائم میں 80 فیصد کمی کا دعویٰ
عاصم منیر Next post آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ