وزیرستان

صدر مملکت اور وزیراعظم کا ہنگو، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Read Time:1 Minute, 21 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ہنگو اور شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جن کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ بیانات میں سیکیورٹی فورسز کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کارروائیوں کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 6 سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے مسلح افواج کی جرات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کے عزم اور حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ پاکستان کے بہادر سپاہی مادرِ وطن کے دفاع اور امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع، امن اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
اسحاق ڈار Previous post اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایندھن ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ