منیر

امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات

Read Time:1 Minute, 12 Second

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پیر کو امریکی افغانستان وار کمیشن کے ایک وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وفد کی قیادت شمائلہ این چودھری اور ڈاکٹر کولن ایف جیکسن نے کی، جو افغانستان میں امریکا کی 20 سالہ مصروفیت اور کردار کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص افغانستان میں امریکا کی قیادت میں جنگ کے دوران پاکستان کی معاونت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغانستان میں ہونے والی پیش رفت اور امریکی افغانستان وار کمیشن کے کام سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان میں تنازع کے دوران تشکیل پانے والے سکیورٹی ماحول کے بارے میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور طویل افغان جنگ کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا۔

انہوں نے تنازع کے تزویراتی، سفارتی اور آپریشنل پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا اور اس امر کی اہمیت پر زور دیا کہ کمیشن کی جائزہ رپورٹ میں علاقائی تناظر اور افغانستان میں پاکستان کے تجربات کو بھی شامل کیا جائے۔

امریکی وفد نے افغانستان میں تنازع کے دوران پاکستان کے دیرینہ کردار اور دی گئی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق، حکومت شفافیت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے: وزیراعظم شہباز شریف