
وزیراعظم شہباز شریف کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Read Time:43 Second
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کا عزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور پختہ عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔