کرائسس منیجمنٹ سیل

وزارت خارجہ کا میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلہ متاثرین کے لیے کرائسس منیجمنٹ سیل فعال

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزارت خارجہ نے میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے شدید زلزلے کے پیش نظر پاکستانیوں کی مدد کے لیے کرائسس منیجمنٹ سیل کو فعال کر دیا اور ہنگامی رابطہ نمبرز جاری کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے بیان کے مطابق، میانمار اور تھائی لینڈ میں تباہ کن زلزلے کے بعد کرائسس منیجمنٹ سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں موجود پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس قدرتی آفت کے دوران میانمار اور تھائی لینڈ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان کے مطابق، میانمار اور تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے بھی ہنگامی صورت حال میں پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے متحرک کر دیے گئے ہیں۔

رابطہ کے ذرائع:

ینگون، میانمار:

  • انور زیب (چارج ڈی افیئرز): +959880922880
  • محمد شعیب (قونصلر): +959448999967
  • علی شیر (قونصلر اسسٹنٹ): +959457099977

بنکاک، تھائی لینڈ:

  • فہد (فرسٹ سیکرٹری): +66 95 968 1506
  • یاسین (قونصلر اسسٹنٹ): +66 91 697 7702

کرائسز مینجمنٹ یونٹ، وزارت خارجہ اسلام آباد:

  • 051-9207887

خیال رہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں شدید زلزلے کے باعث سینکڑوں افراد جاں بحق اور بڑی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے۔

متعدد عمارتوں کے ملبے میں اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ میانمار کی فوجی حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے

7.7 Previous post میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
شی جن Next post چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور امید افزا منزل ہے: صدر شی جن پنگ