ایران

ایران کا امریکی حملوں پر سخت ردعمل، عباس عراقچی کا آخری سانس تک دفاع کا عزم

Read Time:1 Minute, 9 Second

تہران، یورپ ٹوڈے: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ایران اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے آخری سانس تک ثابت قدم رہے گا۔

جاری کردہ بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی قوم ہر قسم کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور ملک کے دفاع کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے صوبہ ہرمزگان پر امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے آٹھ شہریوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ شہداء میں چار خواتین، دو معذور بھائیوں سمیت چار مرد شامل ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بندر خمیر میں امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے تین شہریوں کی تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تینوں معصوم دیہاتی بندر خمیر پل سے گزر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب امریکی حملوں میں ایران کے شہر جسک میں بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کے پمپ سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے مختلف مقامات پر نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ کی جانب سے ایران میں متعدد پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پنجاب Previous post وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک لاکھ لیپ ٹاپ اور 50 ہزار مزید ہونہار اسکالرشپس کا اعلان
ویتنام Next post ویتنام نے امریکی سرمایہ کاروں کو مزید سرمایہ کاری کی دعوت دے دی