بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی

بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی

Read Time:1 Minute, 2 Second

سلہٹ، یورپ ٹوڈے: بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، یوں میزبان ٹیم نے یہ میچ 78 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 94 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا نے 71، 71 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 47 رنز جبکہ ساجد خان نے 28 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، ناہید رانا نے 2 جبکہ شرف الاسلام اور مہدی حسن میراز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش نے 278 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 390 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ دوسری اننگز میں 358 رنز بنا سکی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد میزبان ٹیم نے سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے موقع پر خطاب، آپریشن غضب للحق جاری رہنے کا اعلان Previous post کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے موقع پر خطاب، آپریشن غضب للحق جاری رہنے کا اعلان
قازقستان Next post بیلجیم–قازقستان تعلقات: ایک اسٹریٹجک شراکت داری