
اسحاق ڈار اور برطانوی سیکریٹری خارجہ میں رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Read Time:36 Second
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی سیکریٹری خارجہ نے خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور ان اقدامات کو مثبت قرار دیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا، تاکہ خطے کی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھی جا سکے۔