قراقرم ایکسپریس

قراقرم ایکسپریس نجی شعبے کے تحت رواں دواں، 6 نومبر تک کرایوں میں 25 فیصد رعایت

Read Time:1 Minute, 26 Second

میسرز پرائم ریل کے زیرِ انتظام ماڈل ٹرین لاہور سے کراچی کا سفر 19 گھنٹے میں طے کرے گی

لاہور: جدید سفری سہولیات سے آراستہ پاکستان ریلوے کی ماڈل ٹرین قراقرم ایکسپریس نے نجی شعبے کے تحت باقاعدہ سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے محمد حفیظ اللہ نے میسرز پرائم ریل کے ڈائریکٹرز کے ہمراہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا افتتاح کیا اور مسافروں کو کراچی کے لیے روانہ کیا۔

نجی فرم میسرز پرائم ریل نے افتتاحی پیشکش کے طور پر 6 نومبر تک ٹرین کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ رعایتی نرخوں کے مطابق اے سی سلیپر کا کرایہ 12 ہزار 600 روپے، اے سی بزنس کا 9 ہزار 550 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا 7 ہزار 550 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 4 ہزار 150 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

قراقرم ایکسپریس 20 کوچز پر مشتمل ہے، جن میں اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس شامل ہیں۔ مسافروں کو دورانِ سفر منرل واٹر، تازہ کھانا، بیڈنگ، موبائل چارجنگ، وائی فائی اور انفوٹینمنٹ سسٹم جیسی جدید سہولیات میسر ہوں گی۔ اے سی سلیپر اور اے سی بزنس کلاس کے مسافروں کو اسی کرائے میں کمپلیمینٹری سروس بھی فراہم کی جائے گی۔

ٹرین لاہور اور کراچی سے بیک وقت سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی اور راستے میں رائے ونڈ، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، نواب شاہ، حیدرآباد، لانڈھی اور ڈرگ روڈ اسٹیشنوں پر رکے گی۔ دونوں شہروں کے درمیان سفر 19 گھنٹے میں طے ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے قراقرم ایکسپریس کی کمرشل مینجمنٹ 3 ارب 90 کروڑ 15 لاکھ روپے سالانہ کے عوض نجی فرم میسرز پرائم ریل کو آؤٹ سورس کی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
حیدر علیئیف سینٹر Previous post حیدر علیئیف سینٹر میں "فلائی ٹو باکو۔ آرٹ ویک اینڈ۔ سینس دی فیوچر ناؤ” فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح
ذہنی امراض Next post پاکستان میں تین کروڑ 24 لاکھ افراد ذہنی امراض کا شکار، ایک کروڑ 29 لاکھ ہیپاٹائٹس میں مبتلا