زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کی 1172 مسلح افواج و سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کیلئے فوجی اعزازات کی منظوری

Read Time:54 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے ارسال کردہ متعدد سمریوں کی منظوری دے دی، جن میں مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کیلئے فوجی اعزازات، مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شہریوں کیلئے سول اعزازات اور اہل قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی شامل ہے۔

صدر مملکت کی میڈیا ونگ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کیلئے فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی۔

صدر مملکت نے 17 اگست کو شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی بھی منظوری دی، جبکہ اسی روز سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے منعقد ہوگا۔

یوم آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صدر مملکت نے اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی کمی کی بھی منظوری دی۔

علاوہ ازیں، صدر مملکت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات اور گراں قدر قومی و سماجی کردار ادا کرنے والے شہریوں کیلئے قومی سول اعزازات دینے کی بھی منظوری دی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post یومِ آزادی پر وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک پیغام: امن، وقار اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں
پاکستان Next post پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا، اتحاد، خودمختاری اور خوشحالی کے عزم کی تجدید