شہادت

صدر مملکت کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 61ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

Read Time:1 Minute, 19 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری نے نشانِ حیدر کے حامل میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 61ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ کے دوران مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادر سپاہی نے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی عظیم قربانی وطن کی مقدس سرزمین کے تحفظ اور ملکی دفاع سے غیر متزلزل وابستگی کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید کی بے مثال قربانی اور غیر معمولی بہادری پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے ان شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا جن کی عظیم جدوجہد ملک کی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی اور ان کے بے مثال جذبۂ حب الوطنی اور وطن سے وفاداری کو سلام پیش کرتی رہے گی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے دوران میجر عزیز بھٹی شہید کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا عزم، بہادری اور فرض شناسی آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ تحریک رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم میجر راجہ عزیز بھٹی شہید اور مادرِ وطن کے دفاع و سلامتی کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
مسلح افواج Previous post مسلح افواج کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 61ویں برسی پر خراجِ عقیدت