
شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر صدرِ مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Read Time:37 Second
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اتوار کے روز شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ملک سیف اللہ داوڑ کے قاتلوں کے خلاف کامیاب کارروائی انسدادِ دہشت گردی کی جاری قومی جدوجہد میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔