وزیرستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن: 27 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

Read Time:1 Minute, 20 Second

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے میران شاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کے سلسلے کے تسلسل میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 27 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ اکہتر (72) گھنٹوں کے دوران شدید اور سخت فائرنگ کے تبادلوں کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 27 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ عناصر متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں سرگرم رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ان خوارج کی ہلاکت کے ذریعے میران شاہ میں ممتاز شخصیت شہید ملک سیف اللہ داوڑ کے ٹارگٹ کلنگ کے گھناؤنے جرم کا بدلہ لیا گیا ہے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں چھپے ہوئے خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت (جو نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ہے) سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
انڈونیشیا Previous post انڈونیشیا عالمی تجارتی معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کاروباری شعبے سے تعاون بڑھائے گا
وزیرستان Next post شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر صدرِ مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین