بنوں

صدر مملکت اور وزیراعظم کا بنوں میں 24 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Read Time:1 Minute, 24 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کے روز بنوں اور اس کے نواحی علاقوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خصوصاً بنوں میں پولیس اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ ستائش ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف کی ایز آف ڈوئنگ بزنس ایکٹ 2025 پر تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانی طلبہ پر ملکی ترقی میں علم و تجربہ بروئے کار لانے پر زور