زرداری

صدر زرداری کا سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کی کوششوں کا خیرمقدم

Read Time:2 Minute, 3 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا ہے۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو ایوانِ صدر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سید محسن رضا نقوی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینیٹر شیری رحمان بھی موجود تھے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر مملکت کو مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کے بارے میں بریفنگ دی۔

صدر آصف علی زرداری نے سہ فریقی امن معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے دفاعی تعاون، علاقائی امن و استحکام اور مسلم امہ کے تحفظ کے فروغ میں مدد ملنی چاہیے۔

ملاقات کے دوران ملکی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے ’’فتنۃ الہندوتستان‘‘ اور ’’فتنۃ الخوارج‘‘ کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملکی قیادت نے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے اور پاکستان کے امن و استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں صدر مملکت نے عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ضروری اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی اشیاء کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے اور انہیں عوام کے لیے مناسب اور قابلِ برداشت قیمتوں پر دستیاب رکھنے کی ہدایت پر زور دیا۔

صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ علاقائی اور عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششیں عالمی برادری میں ملک کے مقام کو مزید مستحکم کریں گی اور قومی معیشت اور عوام کی زندگیوں کے لیے مثبت نتائج کا باعث بنیں گی۔

ملاقات میں بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں علاقائی امن، برادر ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
تاجکستان Previous post صدرِ تاجکستان امام علی رحمان کا ترسون زودہ میں انگور کی برداشت اور زرعی پیداوار کا جائزہ