
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم
لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے لیے وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا احساس قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے محمد نواز شریف کی ہدایت پر عوام کے لیے ایک شاندار ریلیف پیکیج دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے دنیا بھر میں معاشرے کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کے لیے وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج ایک احسن اقدام ہے، جس سے عوام کو موجودہ مشکل صورتحال میں ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا احساس کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ریلیف کی فراہمی قابلِ قدر اقدام ہے۔