
آپریشن شُعبان جاری، سیکیورٹی فورسز نے مزید تین خوارج دہشت گرد ہلاک کر دیے، مجموعی تعداد 67 ہوگئی
کوئٹہ، یورپ ٹوڈے: منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کے بعد شروع کیے گئے مشترکہ آپریشن شُعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید تین خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جن کے نتیجے میں آپریشن شُعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور فضائی سطح پر متعدد کارروائیاں جاری ہیں تاکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شُعبان اور دیگر انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 105 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
ذرائع نے واضح کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شُعبان بلا تعطل جاری رہے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔