مستونگ

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

Read Time:59 Second

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی گروپ ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ سے وابستہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں دہشت گرد کمانڈر نقیب بھی شامل ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے کواد کاپٹر کے ذریعے دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ درست اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار تین دہشت گرد، بشمول کمانڈر نقیب، ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم، تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
صحارا Previous post امریکہ کا مغربی صحارا تنازع کے دیرپا اور باہمی طور پر قابل قبول سیاسی حل کے عزم کا اعادہ
مستونگ Next post مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی، محسن نقوی کی سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین