پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی حمایت

پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی حمایت

Read Time:1 Minute, 39 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی دفاعی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف اس کی کارروائیوں اور اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے آپریشن "غضب للحق” کے تحت حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد افغانستان میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس سے قبل بھی امریکا پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم شراکت دار قرار دے چکا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق سربراہ جنرل مائیکل کوریلا بھی پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے کردار کو سراہ چکے ہیں۔

دفاعی اور علاقائی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی تنصیبات پر حالیہ دہشت گرد حملے سمیت متعدد واقعات کے شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے حقِ دفاع کو بروئے کار لاتے ہوئے افغانستان میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ماہرین کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا حالیہ بیان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کو تقویت دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپریشن "غضب للحق” کے تحت فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور ان کے مبینہ سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان اپنے عزم پر قائم ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے حقِ دفاع کی بین الاقوامی سطح پر حمایت دہشت گردی کے خلاف اس کے مؤقف کو مزید مضبوط بناتی ہے، جبکہ اس پیش رفت کو طالبان حکومت کے لیے سفارتی دباؤ میں اضافے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پاکستان کو ایران، امریکہ مذاکرات میں پیشرفت کی امید، دہشت گردی کے خلاف مؤثر عالمی حکمت عملی پر زور Previous post پاکستان کو ایران، امریکہ مذاکرات میں پیشرفت کی امید، دہشت گردی کے خلاف مؤثر عالمی حکمت عملی پر زور