
چین کا منہ توڑ جواب: امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان
بیجنگ، یورپ ٹوڈے: چین نے امریکا کی جانب سے بھاری تجارتی محصولات کے جواب میں امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چینی وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے بیجنگ پر 104 فیصد محصولات کے نفاذ کے ردِعمل میں کیا گیا ہے۔
دنیا کی دو بڑی معیشتوں، امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تنازعات میں شدت آتی جا رہی ہے، جہاں دونوں ممالک مسلسل ایک دوسرے کی مصنوعات پر محصولات عائد کر رہے ہیں۔ یہ کشیدگی عالمی منڈیوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے اور مستقبل قریب میں اس کے مزید اقتصادی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چین نے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد محصولات عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم اب اس میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے 84 فیصد کی سطح تک لے جایا گیا ہے، جسے ماہرین امریکا کے لیے “منہ توڑ جواب” قرار دے رہے ہیں۔