
پنجاب میں صفائی کا سب سے بڑا آپریشن جاری، ایک لاکھ 30 ہزار اہلکار اور 30 ارب کی مشینری شریک: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں صفائی کا سب سے بڑا آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق، “ستھرا پنجاب” مہم میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد اہلکار اور 30 ارب روپے مالیت کی جدید مشینری حصہ لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں صفائی کے اس عمل کی نگرانی کنٹرول رومز اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ آپریشن میں شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ ستھرا پنجاب آپریشن کی قیادت وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق کر رہے ہیں، جو اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
مریم نواز شریف نے اس مہم کو پنجاب کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔