رمضان

جنوب مشرقی ایشیا اور دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوگا

جکارتہ،یورپ ٹوڈے: جنوب مشرقی ایشیائی ممالک ملائیشیا، سنگاپور اور برونائی میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث ان ممالک میں یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہوگی۔

سرکاری اعلانات کے مطابق ملائیشیا، سنگاپور اور برونائی میں رویتِ ہلال کے شواہد موصول نہ ہونے پر رمضان المبارک کا آغاز بدھ 19 فروری سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح ترکیہ، آسٹریلیا اور عمان میں بھی رمضان المبارک 19 فروری سے شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

ادھر انڈونیشیا میں بھی چاند نظر آنے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں رویتِ ہلال کی تصدیق نہ ہونے کے باعث جمعرات 19 فروری کو یکم رمضان المبارک ہوگی۔

مختلف ممالک میں سائنسی مشاہدات اور رویتِ ہلال کمیٹیوں کے فیصلوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے، جس کے تحت ان تمام ممالک میں ماہِ صیام کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔

سپین Previous post حالیہ طوفانوں سے متاثرہ علاقوں کے لیے سپین کا 7 ارب یورو امدادی پیکج منظور
آذربائیجان Next post آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خوراکی تحفظ اور حیوانی صحت کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط