اسٹارمر

ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے لیے برطانوی اڈوں کے استعمال کی منظوری، وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کا اعلان

لندن،یورپ ٹوڈے:  برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکہ کی درخواست پر ایران کے خلاف مبینہ دفاعی کارروائیوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ ایران کو خطے میں میزائل فائر کرنے، بے گناہ شہریوں کی ہلاکت، برطانوی شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور ان ممالک کو نشانہ بنانے سے روکا جا سکے جو اس تنازع میں شامل نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ان کے سابقہ مؤقف سے ایک نمایاں تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے قبل انہوں نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔

وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں اس فیصلے کو دفاعی نوعیت کا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی اولین ترجیح اپنے شہریوں اور خطے کے امن و استحکام کا تحفظ ہے۔

شہباز شریف Previous post موجودہ داخلی و علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس مؤخر
دنیا Next post دنیا ایک کشتی کا اکھاڑا