عطا اللہ تارڑ

آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 663 جنگجو ہلاک، 249 چوکیوں کو تباہ کیا گیا: عطا اللہ تارڑ

Read Time:1 Minute, 41 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن “غضب للحق” کے دوران افغان طالبان حکومت اور فتنہ الخوارج کے مجموعی طور پر 663 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

انہوں نے جمعہ کو سہ پہر 4 بجے تک افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے دوران ان کی 249 چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ مزید 44 چوکیوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران 887 سے زائد افغان جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران تقریباً 224 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانے کی تنصیبات بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں موجود دہشت گردوں اور ان کے معاون مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تقریباً 70 دہشت گردوں اور ان کی معاونت کرنے والے مقامات کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے مؤثر طور پر ہدف بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 12 اور 13 مارچ 2026 کی درمیانی شب پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں سے منسلک تنصیبات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دہشت گردوں اور ان کے معاون ڈھانچے بشمول لاجسٹک بیسز اور کیمپوں کو ہدف بنایا گیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ پاکستان نے انتہائی درستگی کے ساتھ صرف انہی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر افغانستان کے اندر سے دہشت گردی کی معاونت کر رہی تھیں۔

انہوں نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکام اور میڈیا کی جانب سے شہری آبادی یا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے متعلق کیے گئے دعوے بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری آبادی یا انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
مشرقِ وسطیٰ Previous post مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران پاکستان سفارتی رابطے تیز کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا عزم