بازاروں

سہولت بازاروں میں 82 فیصد اشیاء مارکیٹ سے سستی، صارفین کی بڑی تعداد مطمئن: سروے رپورٹ

Read Time:1 Minute, 16 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ سہولت بازاروں میں دستیاب 82 فیصد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مارکیٹ کے مقابلے میں کم ہیں جبکہ 88 فیصد صارفین نے اشیاء کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سروے کے مطابق 90 فیصد سے زائد خریداروں نے سہولت بازاروں تک آسان رسائی اور وہاں موجود حفاظتی انتظامات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سہولت بازاروں میں ریکارڈ خریداری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صفائی، نگرانی اور معیار کو برقرار رکھنے پر متعلقہ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ لاہور میں مزید سہولت بازار قائم کیے جائیں تاکہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے “سہولت آن دی گو” اقدام میں 52.4 فیصد خواتین کی شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق روایتی سہولت بازاروں میں 91 فیصد دکانداروں نے کم کرایہ پر اسٹال ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ سہولت آن دی گو کے 85 فیصد سے زائد ڈیلرز بھی کرایہ اور بنیادی سہولیات کے انتظامات سے مطمئن نظر آئے۔ مجموعی طور پر خریداروں میں 72.6 فیصد مرد اور 26.2 فیصد خواتین شامل تھیں۔

اس وقت پنجاب بھر میں 49 مستقل سہولت بازار فعال ہیں۔ لاہور میں 10 مستقل سہولت بازار اور 15 سہولت آن دی گو یونٹس کام کر رہے ہیں، جبکہ صوبے بھر میں 11 عارضی رمضان بازار بھی قائم کیے گئے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا عزم
نیشنل Next post نیشنل پریس کلب کی نومنتخب قیادت کو وفاقی وزیر اطلاعات کی مبارکباد