دبئی

دبئی: دونوں ایئرپورٹس پر غیرملکی پروازوں کی لینڈنگ معطل

Read Time:46 Second

دبئی، یورپ ٹوڈے: دبئی کے دونوں ایئرپورٹس پر غیرملکی پروازوں کی لینڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

اماراتی سول ایوی ایشن کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیرملکی پروازوں کی لینڈنگ روک دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

فلائٹ مانیٹرنگ ویب سائٹ کے مطابق دبئی کی ایئرلائنز بھی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے آپریشنز کو ایک بار پھر محدود کر رہی ہیں۔

دوسری جانب ابو ظہبی کے شاہ گیس فیلڈ میں ڈرون حملے کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ابو ظہبی حکومت کے مطابق متعلقہ حکام اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو کنٹرول کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نقصانات کے مکمل جائزے تک گیس فیلڈ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
وزیر Previous post جکارتہ: عید کی واپسی کو دیہی معیشت کی بحالی کا ذریعہ بنایا جائے، وزیر یاندری سوسانتو
پاکستان Next post افغانستان میں پاکستان کی کارروائیاں انتہائی درست اور محتاط، گمراہ کن دعوے مسترد: وزارت اطلاعات