
پاکستان اور سعودی عرب کا امن، استحکام اور تعاون کے فروغ پر اتفاق
Read Time:39 Second
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان اتوار کے روز ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں فریقین نے قریبی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھا جائے گا تاکہ خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔