پٹرولیم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا گیا

Read Time:59 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی حکومت نے یکم مئی 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لٹر تھی۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی کی سرکاری تعطیل کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان ایک روز قبل ہی جاری کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان اوگرا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔

ترجمان کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
لاہور Previous post لاہور میں فضائی طاقت اور بدلتے تنازعات پر اہم سیمینار، ماہرین کا جدید جنگی تقاضوں پر زور
سرحد Next post پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوششیں ناکام، 13 دہشتگرد ہلاک: سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی