شہباز شریف

رأس تنورہ ہیلی کاپٹر حادثہ: وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی قیادت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت

Read Time:1 Minute, 22 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہر رأس تنورہ میں پیش آنے والے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے 14 سعودی شہریوں کے اہل خانہ، سعودی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز اپنے سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، سوگوار خاندانوں اور برادر سعودی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس المناک سانحے کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

دریں اثنا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کی جانب سے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے تعزیتی فون کال پر سینیٹر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس برادرانہ ہمدردی اور پاکستان کی حمایت کو سراہا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
تاجکستان Previous post اقوام متحدہ میں تاجکستان کی امن سے متعلق تاریخی قرارداد کی منظوری، دوشنبے میں سائنسی کانفرنس کا انعقاد