پنجاب

پنجاب کے 6 اضلاع میں ماحول دوست گرین بس سروس کا افتتاح، تمام 148 تحصیلوں تک توسیع کا اعلان

Read Time:1 Minute, 1 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: پنجاب کے چھ اضلاع میں ماحول دوست گرین بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو معیاری، محفوظ اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت گرین بس سروس کا دائرہ کار مسلسل وسیع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین بس سروس سے بالخصوص خواتین کو بہتر، محفوظ اور باوقار سفری سہولیات میسر آ رہی ہیں، جبکہ اس منصوبے کو مرحلہ وار پنجاب بھر تک توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف پنجاب کی تمام 148 تحصیلوں میں گرین بس سروس شروع کرنا ہے تاکہ شہریوں کو جدید اور آسان پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت ان کی دہلیز تک فراہم کی جا سکے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ گرین بسیں نہ صرف کم کرائے پر معیاری سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں بلکہ ماحول دوست ہونے کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو کم سے کم کرائے میں بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post بیرونِ ملک پاکستانی قومی اثاثہ ہیں، ان کی فلاح و بہبود کے اقدامات مزید تیز کیے جائیں: وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان Next post پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، نئے اطالوی سفیر اوگو چارلاتانی