حکومت

وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف، جدید اور ڈیجیٹل بنانے پر زور

Read Time:50 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفاقی حکومت کے ریکروٹمنٹ رولز اور ریکروٹمنٹ پالیسی سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس کی ہفتہ کو صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی حکومت میں بھرتیوں کے عمل کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شفافیت میں اضافہ، کارکردگی کو بہتر بنانا، خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنا اور دستی طریقہ کار و انسانی مداخلت پر انحصار کم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے شفاف، مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی بھرتیوں کے نظام کی ضرورت پر زور دیا جو وزیراعظم کے ڈیجیٹل گورننس، میرٹ پر مبنی بھرتیوں اور ادارہ جاتی اصلاحات کے وژن سے ہم آہنگ ہو۔

اجلاس میں معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکرٹری کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، کابینہ ڈویژن اور وزارت قانون و انصاف کے سینئر نمائندگان نے شرکت کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
نیدرلینڈز Previous post قربان قلی بردی محمدوف کی کتاب ’’گھوڑا: وفاداری اور خوشی کی علامت‘‘ کے ڈچ ایڈیشن کی نیدرلینڈز میں رونمائی
شہباز شریف Next post پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لیے ایس ایم ایز کو ایکسپورٹ انشورنس کی سہولت خوش آئند ہے: وزیراعظم شہباز شریف