اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، خارجہ پالیسی اور سفارتی روابط کا جائزہ

Read Time:36 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو وزارت خارجہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی مجموعی صورتحال اور جاری سفارتی روابط کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور مستقبل میں ہونے والی اہم سفارتی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے قریبی رابطہ کاری اور بروقت اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

قائم مقام سیکریٹری خارجہ سفیر خلیل ہاشمی اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ سیشن کا افتتاح کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے