ایتھوپیا

ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ادیس ابابا، یورپ ٹوڈے: ایتھوپیا اور پاکستان نے موجودہ دوطرفہ تعاون کومزید بڑھانے کے لیے سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔

ایتھوپیا کے وزیر مملکت براۓ خارجہ امور ،Mesganu Arga اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ افریقہ ڈویژن حامد اصغر خان نے اپنے اپنے ممالک کی طرف سے یادداشت پر دستخط کئے۔

اس موقع پر،Mesganu Arga نے کہا کہ ایتھوپیا زراعت، سرمایہ کاری، تجارت، ہوا بازی، صنعت اور سائنس، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

سفیر حامد اصغر خان نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوۓ کہا ے ایتھوپین ایئرلائنز کی کراچی کے لیے براہ راست پرواز نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اسرائیلی Previous post پاکستان کا اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ، ترجمان دفترِ خارجہ
شینیانگ Next post شی جن پنگ کا شینیانگ کا دورہ: عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار