گلگت بلتستان

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: پولنگ جاری، ووٹرز کا جوش و خروش عروج پر

Read Time:1 Minute, 33 Second

گلگت، یورپ ٹوڈے: گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ انتخابات کے دوران کئی پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کا رش دیکھنے میں آیا جبکہ متعدد مقامات پر پولنگ کے آغاز سے قبل ہی شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ خواتین ووٹرز بھی بڑی تعداد میں حقِ رائے دہی استعمال کر رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 1391 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ اسمبلی کی 24 نشستوں کے لیے 400 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ مجموعی طور پر 403 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں، جن میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدوار شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے 23، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 22، استحکامِ پاکستان پارٹی کے 15، پاکستان مسلم لیگ کے 11 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 9 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح مجلس وحدت مسلمین کے 7، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے 6، 6 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی مختلف حلقوں سے قسمت آزما رہے ہیں۔

سیکیورٹی کے لحاظ سے 349 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 551 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

دورانِ پولنگ جی بی اے 10 کے علاقے تلوکی میں دو سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان اس وقت تکرار ہوئی جب غیر متعلقہ افراد کے پولنگ اسٹیشن کے قریب آنے پر تنازع پیدا ہوا۔ تاہم پولیس کے مطابق اضافی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لے لیا گیا۔

انتخابی عمل مجموعی طور پر پُرامن ماحول میں جاری ہے اور سیکیورٹی ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پاکستانی فری لانسرز Previous post پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
جنگ Next post جنگ بندی کی کوششیں جاری: محسن نقوی کی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات