جنگ

جنگ بندی کی کوششیں جاری: محسن نقوی کی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات

Read Time:42 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار جنگ بندی کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی خط اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا پیغام بھی پہنچایا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے اور تمام فریقین کے درمیان بات چیت کے ذریعے کشیدگی میں کمی لائی جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
گلگت بلتستان Previous post گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: پولنگ جاری، ووٹرز کا جوش و خروش عروج پر
انڈونیشیا Next post انڈونیشیا عالمی تجارتی معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کاروباری شعبے سے تعاون بڑھائے گا