آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں، پینٹاگون کی بریفنگ

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں، پینٹاگون کی بریفنگ

Read Time:59 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے مطابق آبنائے ہرمز سے سمندری بارودی سرنگوں کی مکمل صفائی میں تقریباً چھ ماہ کا عرصہ درکار ہو سکتا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے ایک خفیہ اجلاس کے دوران قانون سازوں کو آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں جنگ سے متعلق اخراجات، حکمتِ عملی اور مقاصد کے حوالے سے مکمل وضاحت فراہم نہیں کی جا سکی، جس پر قانون سازوں نے تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک اسکول پر حملے سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے، جس میں تقریباً 165 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں اکثریت کم عمر طالبات کی تھی۔ تاہم اس حوالے سے بھی واضح جوابات نہیں دیے گئے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا رکاوٹ عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اس اہم بحری راستے کی سلامتی کو یقینی بنانا عالمی برادری کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
سپارکو کے انسانی خلائی پروگرام میں اہم پیشرفت، دو پاکستانی خلاباز چین کے مشن کیلئے منتخب Previous post سپارکو کے انسانی خلائی پروگرام میں اہم پیشرفت، دو پاکستانی خلاباز چین کے مشن کیلئے منتخب
ایران Next post ایران نے جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، خطے میں امن کیلئے سفارتی روابط تیز