مائیک اسمتھ

پچ کو قصور وار نہیں ٹھہرائیں گے، فائنل میں پریشر میں بہتر کھیلنے والی ٹیم جیتے گی: بیٹنگ کوچ مائیک اسمتھ

Read Time:1 Minute, 11 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیک اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹیم پچ کو قصور وار نہیں ٹھہرائے گی، تاہم کھلاڑیوں نے پچ کو اس انداز میں نہیں پرکھا جیسا کہ پرکھنا چاہیے تھا۔

لاہور میں ٹرائی نیشن سیریز کے دوران سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک اسمتھ نے اعتراف کیا کہ آج ٹیم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو خود پر مکمل یقین ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ وہ بیٹرز کے ساتھ اس بات پر تبادلۂ خیال کریں گے کہ کارکردگی میں بہتری کیسے لائی جائے۔ انہوں نے فخر زمان کو عالمی معیار کا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فائنل میں رنز بنائیں گے۔

مائیک اسمتھ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ٹیم نے مطلوبہ رنز اسکور نہیں کیے، تاہم لوئر مڈل آرڈر کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے۔

فائنل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ٹیم دباؤ میں بہتر کرکٹ کھیلے گی، وہی فتح سے ہمکنار ہوگی۔

تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی فارم سے متعلق سوال پر مائیک اسمتھ نے کہا کہ بابر اعظم کا رنز نہ بنانا تشویش کی بات نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جب بابر اعظم رنز بنائیں گے تو وہ ٹیم کے لیے غیر معمولی ثابت ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
کشمیر Previous post کشمیر کی آزادی تک پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی، اسحاق ڈار
کیوبا Next post کیوبا کے سفیر کا اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر، امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ