زرداری

صدر آصف علی زرداری کا فرانس اور سپین میں جنگلاتی آگ پر اظہارِ افسوس، عالمی یکجہتی پر زور

Read Time:58 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس اور سپین میں لگنے والی ہولناک جنگلاتی آگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر متاثرہ ممالک اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو جاری ہونے والے اپنے بیان میں صدر مملکت نے آگ سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں فرانس اور اسپین کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے جنگلاتی آگ پر قابو پانے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف فائر فائٹرز اور امدادی کارکنوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری انسانیت کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے، جبکہ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

صدر مملکت نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی، باہمی تعاون اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
عاصم Previous post امریکی کانگریس کے ارکان کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
جنیوا Next post آذربائیجانی ڈائسپورا یوتھ جنیوا میں منعقدہ یوتھ اسمبلی 2026 میں آذربائیجان کی نمائندگی کرے گی