
صدر مملکت آصف علی زرداری کا خاران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Read Time:41 Second
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے دہشت گرد تنظیم فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کی تباہی اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی کو اہم کامیابی قرار دیا۔
صدر سیکریٹریٹ میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی معاونت سے سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں پاکستان کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے عزم اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔