شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات

Read Time:39 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز جاتی امرا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی ہوئی صورتحال اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کے اقدامات سے متعلق بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
صحافت Previous post عالمی یومِ آزادیِ صحافت: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صحافی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین، ذمہ دارانہ صحافت پر زور
زرداری Next post عالمی یومِ آزادیٔ صحافت: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا آزادیٔ صحافت کے عزم کا اعادہ