
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں نمایاں کمی
اسلام آباد (یورپ ٹوڈے): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں حصص بازار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس میں 917 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس گھٹ کر 1 لاکھ 70 ہزار 661 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دن کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 476 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی پہنچا، جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 561 پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 579 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 86 پیسے پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ منفی رجحان سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سامنے آ رہا ہے۔