وزیرستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 2 زخمی

Read Time:33 Second

پشاور، یورپ ٹوڈے: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی کے بعد شمالی وزیرستان اور اس کے گردونواح میں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک جبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عزمِ استحکام کے وژن کے تحت ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پاکستان Previous post پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین