قازقستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کی قازقستان میں آئینی ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

Read Time:44 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور قازق عوام کو آئینی ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ریفرنڈم میں عوام کی بھرپور شرکت اور اس کے حق میں وسیع حمایت قازقستان کے شہریوں کے اپنے ملک کی مسلسل ترقی اور خوشحالی پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ دونوں ممالک اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے، جو باہمی احترام، امن و ترقی کے مشترکہ اہداف اور تعمیری تعاون کی روایت پر مبنی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
عید Previous post عید سے قبل ملک بھر میں بارش، آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی
ترکمانستان Next post ترکمانستان میں کیرامل اور مونگ پھلی والی مٹھائیوں کی پیداوار کا آغاز