مجھے گلے سے لگا لو بہت اداس ہوں میں

مجھے گلے سے لگا لو بہت اداس ہوں میں

Read Time:27 Second

مجھے گلے سے لگا لو بہت اداس ہوں میں
غم جہاں سے چھڑا لو بہت اداس ہوں میں

یہ انتظار کا دکھ اب سہا نہیں جاتا
تڑپ رہی ہے محبت رہا نہیں جاتا

تم اپنے پاس بلا لو بہت اداس ہوں میں
بھٹک چکی ہوں بہت زندگی کی راہوں میں

مجھے اب آ کے چھپا لو تم اپنی بانہوں میں
مرا سوال نہ ٹالو بہت اداس ہوں میں

ہر ایک سانس میں ملنے کی پیاس پلتی ہے
سلگ رہا ہے بدن اور روح جلتی ہے

بچا سکو تو بچا لو بہت اداس ہوں میں

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
یہ بے ضمیری اور تخت و تاج بھی وہی Previous post یہ بے ضمیری اور تخت و تاج بھی وہی
وِساک ڈے Next post وِساک ڈے کے موقع پر قومی اتحاد، ہم آہنگی اور امن کے فروغ پر زور — صدر پرابوو سبیانتو