
عشق تیرا جو میری ذات کا دھارا بنتا
Read Time:23 Second
عشق تیرا جو میری ذات کا دھارا بنتا
میں بھنور میں بھی اترتا تو کنارا بنتا
درد بچے کی سی حیرت سے کھڑا دیکھتا ہے
کاش سینے میں کسی آہ سے تارا بنتا
ایسا لگتا ہے میرے نقش ادھورے ہیں ابھی
تُو مجھے چھوڑ نا جاتا تو میں سارا بنتا
وہ جو تم سامنے بیٹھے تھے زمانے سے جدا
ایسا منظر میری آنکھوں میں دوبارا بنتا
نفرتیں ساری جلانے کی تمنا تھی مجھے
کوئی آنسو میری آنکھوں میں شرارا بنتا