سلمان علی آغا

کسی کو کچھ ثابت کرنا ہے نہ جواب دینا ہے: سلمان علی آغا

Read Time:1 Minute, 22 Second

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹس میں ان کی بیٹنگ کے انداز میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، اور انہیں نہ کسی کو کچھ ثابت کرنا ہے اور نہ ہی کسی کو جواب دینا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کارکردگی دکھانا اہمیت رکھتا ہے، تاہم خوش قسمتی سے ون ڈے کرکٹ میں ان کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کرکٹ سے محبت ہے اور پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔

سنچری کے بعد اپنے منفرد انداز میں جشن منانے سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ یہ جشن ان کے بیٹے کے نام تھا۔ میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو وہ عزت نہیں دیتے جس کی وہ مستحق ہے، حالانکہ ڈومیسٹک سطح پر کھیلنا اور رنز بنانا آسان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی کامیاب ہوں گے، اس لیے ڈومیسٹک کرکٹرز کو عزت دی جانی چاہیے۔

اپنی حالیہ ٹیسٹ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے قومی بیٹر نے کہا کہ گزشتہ تین ٹیسٹ میچز ان کے لیے اچھے ثابت نہیں ہوئے، تاہم وہ گزشتہ چار برس سے مسلسل پرفارم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں فارم بحال کرنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
18 اکتوبر Previous post صدر الہام علیئیف اور 18 اکتوبر: آذربائیجان کے عروج کے معمار
احسن اقبال Next post پاکستان کا پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلائی مشن پر روانہ ہوگا، 2035 تک چاند پر لینڈنگ کا ہدف مقرر: احسن اقبال