میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1002 تک پہنچ گئی

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1002 تک پہنچ گئی

منڈالے، یورپ ٹوڈے: غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے باعث کئی عمارات اور مکانات تباہ ہوگئے، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1002 تک جا پہنچی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 2400 ہو گئی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ میانمار کے شہر منڈالے میں 694 افراد جان کی بازی ہار گئے، جہاں کئی عمارتوں اور پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے، جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی فعال کردیا گیا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔

شی جن Previous post چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور امید افزا منزل ہے: صدر شی جن پنگ
دمشق Next post آذربائیجان کی جانب سے دمشق میں یتیم بچوں کے لیے افطار کا اہتمام