mangoes

پاکستان نے مقامی آم کی برآمدات سے 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے

Read Time:51 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان کے مقامی آم کی بیرون ملک برآمدات سے 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت تجارت نے ایوان میں رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات پیش کی ہیں، جس کے مطابق پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کر کے یہ رقم کمائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سب سے زیادہ 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر مالیت کے آم برطانیہ کو برآمد کیے گئے، جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 92 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے آم بھیجے گئے۔ افغانستان کو 22 لاکھ ڈالر، سعودی عرب کو 13 لاکھ ڈالر، اور عمان کو 17 لاکھ ڈالر مالیت کے آم برآمد کیے گئے۔

مزید برآں، قزاقستان نے سب سے زیادہ 8.95 ملین ڈالر مالیت کے آم خریدے، جرمنی کو 19 لاکھ ڈالر مالیت کے آم فراہم کیے گئے، جبکہ دیگر ممالک کو 44 لاکھ ڈالر مالیت کے آم برآمد کیے گئے۔ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 681 میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
malaysia Previous post پترجایا میں ملائیشین یومِ آزادی کی شان دار پریڈ، قوم کی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظاہرہ
غزہ Next post اسرائیلی فضائی حملوں میں 12 فلسطینی شہید، غزہ میں انسانی بحران شدید