فیفا

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

Read Time:1 Minute, 31 Second

زیورخ، یورپ ٹوڈے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے قریب آتے ہی دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی توجہ ایک بار پھر نہ صرف عالمی مقابلوں پر بلکہ اس تاریخی ٹرافی پر بھی مرکوز ہو گئی ہے جسے جیتنا ہر فٹبالر کا سب سے بڑا خواب سمجھا جاتا ہے۔

موجودہ چیمپئن ارجنٹینا اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گا، جبکہ فرانس، اسپین، انگلینڈ اور پرتگال بھی ٹائٹل کے مضبوط دعویداروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ کی موجودہ ٹرافی تقریباً 37 سینٹی میٹر بلند اور 6 کلوگرام وزنی ہے۔ یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے جبکہ اس کے نچلے حصے میں سبز رنگ کے قیمتی پتھر ملاکائٹ کا استعمال کیا گیا ہے، جو اس کی خوبصورتی اور منفرد حیثیت میں اضافہ کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرافی میں استعمال ہونے والے سونے اور دیگر مواد کی مجموعی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 6 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد کے برابر ہے۔ تاہم اس کی تاریخی، علامتی اور عالمی اہمیت کے باعث اس کی اصل قدر اس سے کہیں زیادہ تصور کی جاتی ہے۔

تخمینوں کے مطابق اگر کبھی فیفا کی اصل ورلڈ کپ ٹرافی کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے تو اس کی قیمت 2 کروڑ امریکی ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 5 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی مکمل طور پر ٹھوس سونے کی نہیں بلکہ اسے اندر سے خالی رکھا گیا ہے تاکہ فاتح کھلاڑی اسے آسانی سے اٹھا سکیں۔

واضح رہے کہ فیفا اصل ورلڈ کپ ٹرافی ہمیشہ اپنی تحویل میں رکھتا ہے اور ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو مستقل طور پر رکھنے کے لیے اس کی ایک خصوصی یادگاری نقل فراہم کی جاتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
آذربائیجان کے صدر الہام علییف کا سویڈن کے قومی دن پر تہنیتی پیغام Previous post آذربائیجان کے صدر الہام علییف کا سویڈن کے قومی دن پر تہنیتی پیغام
پیٹرول Next post پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار