
پی ایس ایل 11 کا سنسنی خیز فائنل آج: حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی مدمقابل، قذافی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام
لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا سنسنی خیز فائنل آج شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
فائنل میچ سے قبل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے شائقینِ کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران فائنل کی تیاریوں اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں اور شائقینِ کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔